• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حضرت عبدالحق کے 93ویں عرس کی تین روزہ سالانہ تقریبات کا آغاز


حضرت عبدالحق المعروف ثانی رحمتہ اللّٰہ علیہ کے 93ویں عرس کی تین روزہ سالانہ تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔

نوشہرہ میں مانکی شریف کے پہاڑی سلسلے میں واقع آستانہ عالیہ قادریہ نقشبندیا حضرت عبدالحق المعروف ثانی کے عرس کی تقریبات کا آغاز ان کے پوتے پیرزادہ نبی نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر کیا۔

مزار پر آنے والے زائرین کا کہنا ہے کہ آستانہ عالیہ مانکی شریف نے نہ صرف اسلام پھیلانے میں اپنا کردار ادا کیا بلکہ تحریک پاکستان میں ریفرنڈم کے ذریعے خیبر پختونخوا کو پاکستان میں شامل بھی کروایا۔

عرس کے موقع پر سیرت النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد بھی کیا گیا۔

تازہ ترین