• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سر ڈان بریڈمین کا تاریخی خط منظر عام پر آگیا

آسٹریلیا کے مایہ ناز کرکٹر سر ڈان بریڈمین کا تاریخی خط منظر عام پر آگیا۔

1934 میں برطانیہ کے دورے کے بعد جب آسٹریلوی ٹیم اپنے وطن روانہ ہورہی تھی، تو اس وقت ڈان بریڈ مین کی طبیعت ناساز ہونے کے باعث انہیں اسپتال میں داخل ہونا پڑا اور ایمرجنسی میں ان کا اپینڈکس کا آپریشن بھی کیا گیا تھا۔

سر ڈان بریڈمین جب لندن کے اسپتال میں صحتیاب ہوئے تو مداحوں کی طرف سے آنے والے ہزاروں کارڈز اور تہنیتی پیغامات کا جواب عظیم کھلاڑی کی جانب سے دیا گیا۔

سر ڈان بریڈمین کا وہ پیغام اب منظر عام پر آگیا ہے اور کرکٹ کی تاریخ کے حوالے سے ریکارڈ شیئر کرنے والے ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ نے سابق آسٹریلوی کھلاڑی کا پیغام شیئر کیا ہے، جسے صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔

عظیم آسٹریلوی کرکٹر سر ڈان بریڈمین نے 52 ٹیسٹ میچز کی 80 اننگز میں 6 ہزار 996 رنز بنائے تھے، ان کا بہترین اسکور 334 تھا، انہوں نے 29 ٹیسٹ سینچریاں اور 13 نصف سینچریاں بنائی ہیں۔

تازہ ترین