• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ، انگلینڈ اور نمیبیا کامیاب،بنگلہ دیش کو دوسری شکست

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر12مرحلے میں انگلینڈ نے دوسرا میچ بھی جیت لیا جبکہ مسلسل شکست کے بعد بنگلہ دیش کے اگلے مرحلے میں جانے کی امیدیں دم توڑ گئی ہیں۔ بدھ کو ابوظبی میں انگلینڈ نے بنگلہ دیش کو باآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔ناکام ٹیم نو وکٹ پر 124رنز بناسکی۔ انگلینڈ نے ہدف دو وکٹوں کے نقصان پر 15ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ جیسن رائے نے 61 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ ملان 28 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے ۔اس سے قبل کھیلے گئے میچ میں نمیبیا نے اسکاٹ لینڈ کوچار وکٹ سے شکست دے دی ۔ اسکاٹ لینڈ نے 8 وکٹ پر 109 رنز بنائے۔ نمیبیا نے ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا۔

تازہ ترین