• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 رینکنگ، شاہین، حارث اور رضوان کی پوزیشن میں بہتری

کراچی (اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی کی جانب سے جاری کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف شاندار پرفارمنس کے بعد حارث رؤف کی رینکنگ میں واضح بہتری آئی ہے۔ انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان بیٹنگ میں بدستور پہلی اور بابر اعظم دوسری پوزیشن پر ہیں۔ایڈن مرکرم آٹھ درجہ ترقی سے تیسری اور محمد رضوان تین درجہ ترقی سے چوتھی پوزیشن پر ہیں، کوہلی پانچویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔ بولروں میں حارث رؤف50ویں پوزیشن سے ترقی پاتے ہوئے 17 ویں جبکہ شاہین شاہ آفریدی 11 درجے بہتری کے بعد 23 سے 12 ویں نمبر پر آ گئے ہیں۔

اسپورٹس سے مزید