• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا کے ٹھیکیدار مظلوم کشمیریوں کو انصاف نہ دلوا سکے،فیصل محمود

لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے سینئر نائب صدر مرزا فیصل محمود نے کہا ہےکہ 27اکتوبر 1947 وہ سیاہ دن ہے جس دن انڈین آرمی جموں کشمیر میں داخل ہوئی اور آج تک نا جائز طور پر قابض ہے اور دنیا کی نام نہاد جمہوریت کے بڑے ممالک آج بھی خاموش ہیں۔ 74 سال گزرنے کے باوجود دنیا کے ٹھیکیدار مظلوم کشمیریوں کو انصاف دلوا نہیں سکے۔انہوں نے کہا کہ کیا اقوام متحدہ کا ادارہ صرف قرارداد کو منِظور کرنے کے لئے ہی رکھا ہے اور ان قراردادوں پر عمل نہیں کروانا تو ان قراردادوں کا فائدہ کیا ہے۔ آج ایک بار پھر ہم دنیا کے ٹھیکیداروں خصوصا حکومت برطانیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ مسئلہ کشمیر کو کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کیا جائے اور جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہو جاتا بھارتی حکومت کو باور کر وایا جائے کہ وہ مقبوضہ کشمیر کا 5 اگست 2019 سے پہلے والے اسٹیٹس میں بحال کرے ۔
تازہ ترین