• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’کبھی خوشی کبھی غم‘ کی ’پُو‘ واپس آگئی

بالی ووڈ فلمساز کرن جوہر کی ’کبھی خوشی کبھی غم‘ ایک ایسی فلم ہے جسے ہر عُمر کا شخص پسند کرتا ہے۔ جہاں شاہ رخ خان، کاجول، امیتابھ بچن، رہتک روشن، کرینہ کپور خان اور جیا بچن کے زبردست جوڑ نے اپنے کام سے ناظرین کو مسحور کیا تو وہیں فلم کے چائلڈ آرٹسٹ بھی اپنے کام کے لیے یاد کیے جاتے ہیں۔

مالویکا راج، جنہوں نے فلم میں نوجوان ’پوجا‘ یعنی ’پُو‘ کا کردار ادا کیا تھا وہ اب 20 سال کے بعد دوبارہ بالی ووڈ میں انٹری دے رہی ہیں۔

’اسکواڈ‘ کے نام سے بننے والی اس فلم میں نوجوان اداکارہ کچھ ہائی اوکٹین ایکشن سین کرتی نظر آئیں گی، یہ فلم ایک چھوٹی بھارتی لڑکی کے گرد گھومتی ہے، جسے تمام تر مشکلات کے درمیان بچا کر اپنے ملک واپس لایا جاتا ہے۔

اُنہوں نے اپنے کردار کی کچھ تفصیلات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ’فلم میں میرا کردار ایک اسنائپر شوٹر ہے، میں صرف اتنا کہہ سکتی ہوں کہ میرا کردار بہت تیز ہے لیکن بہت مزے کا بھی ہے۔ ‘

جب اُن کے تجربے کے بارے میں سوال کیا گیا تو اُنہوں نے مزید کہا کہ ’اس فلم کی شوٹنگ بہت ہی شاندار تھی، یہ ایک ہی وقت میں دلچسپ، سنسنی خیز اور تفریحی ہے، ہم نے کچھ بہترین لیکن چیلنجنگ مقامات پر شوٹنگ کی ہے۔‘

 یہ فلم، جو بیلاروس میں شوٹ ہونے والی پہلی بھارتی فلم ہے جوکہ 12 نومبر سے نشر ہوگی۔

تازہ ترین