• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انجلینا جولی نے بچوں کیساتھ اپنےتعلقات کے بارے میں کیا کہا؟

ہالی ووڈ سپر اسٹار انجلینا جولی کا بچوں کیساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں کہناہے کہ ان کا اپنے بچوں کے ساتھ ایک منفرد رشتہ ہے۔

انجلینا جولی نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اپنے بچوں کو بڑا ہوتے دیکھنےاور اس دوران محسوس ہونے والے دباؤ اور خوبیوں کے بارے میں خصوصی گفتگو کی۔

اداکارہ نے اپنےتمام بچوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ’ وہ بہت اچھے لوگ ہیں۔‘

انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے بچوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات رکھنے کی کوشش کرتی ہیں ۔‘

انہوں نےکہا کہ ’ وہ اپنے بچوں کے لیے ایک سربراہ نہیں بلکہ ایک بہت مہربان انسان ہیں، وہ اپنے بچوں کے ساتھ بہت ایماندار ہیں۔‘

انجلینا جولی نے اپنے بچوں کے بارے میں مزید بتایا کہ ’ ان کے گھر میں چھ انتہائی منفرد انسان ہیں اور اداکارہ ان تمام مختلف مراحل، احساسات اور کیفیات کے بارے میں بہت پرجوش ہیں جن سے ان کے بچے گزرتے ہیں۔‘

اداکارہ نے بچوں کی پرورش کےحوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ’ ہمیں یہ معلوم کرنے میں ان کی مدد کرنی چاہیے کہ وہ کون ہیں اور اگرآپ ان کے ساتھ جوش و خروش سےآگے نہیں بڑھتے تو آپ یہ نہیں جان سکتے کہ وہ کون ہیں۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ ’ وہ کسی بھی طرح سے ایک کامل والدہ نہیں ہیں۔‘

انہوں نے کہا کہ ’وہ ہر روز محسوس کرتی ہیں کہ وہ ہر اس چیز سے زیادہ واقف ہیں جو وہ خود ٹھیک نہیں کرتیں اور وہ اپنے لیے بہت سخت ہیں کیونکہ وہ اکثر محسوس کرتی رہتی ہیں کہ کیا وہ جو کررہی ہیں صحیح ہے؟‘

اداکارہ نےآخر میں اپنے بچوں کے بارے میںکہا کہ ان کے بچوں نے بہت سے اچھے کام کیے ہیں اور ان کے بچوں کی مہربانی ان کے لیے ہمیشہ بہت شفا بخش رہی ہے۔‘

خیال رہے کہ اداکارہ انجلینا جولی چھ بچوں کی ماں ہیں جن میں 20سالہ میڈوکس،17سالہ پیکس، 16 سالہ زہرا، 15سالہ شیلو، اور 13 سالہ جڑواں بچے ویوین اور ناکس شامل ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید