• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف پاکستانی اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے شوہر اور اداکار یاسر حسین کے لیے سوشل میڈیا پر ایک خصوصی پیغام شیئر کیا ہے۔

اقرا عزیز نے اپنی انسٹا اسٹوری پر اپنے شوہر یاسر حسین کو ٹیگ کرتے ہوئے ایک اچھے باپ کے ہمارے معاشرےمیں مقام کے حوالے سے ایک پوسٹ شیئر کی ہے۔

اس پوسٹ میں ایک اچھے باپ کے معاشرے میں مقام کے بارے میں لکھا ہے کہ ’ایک اچھا باپ وہ ہے جس کے بارے میں کوئی بات نہیں کرتا، اسے کوئی اہمیت نہیں دیتا لیکن اس کے باوجود بھی وہ معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہے۔‘

واضح رہے کہ اقراء عزیزاور یاسر حسین کی خوبصورت جوڑی 28 دسمبر 2019 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئی تھی اور اب ان کا ایک بیٹابھی ہے جس کا نام کبیر حسین ہے۔


تازہ ترین