• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلوچستان اسمبلی کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پورا 65 کا ایوان ایک پیج پر ہے، عبدالرحمان کھیتران


بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء و رکن صوبائی اسمبلی سردار عبدالرحمان کھیتران نے کہا ہے کہ صوبے کی آئندہ حکومت تاریخی ہوگی، تمام ارکان کی حمایت حاصل ہوگی، بلوچستان اسمبلی کی تاریخ میں پہلا موقع ہے کہ پورا 65 کا ایوان ایک پیج پر ہے۔

سردار عبدالرحمان کھیتران نے بلوچستان اسمبلی کوئٹہ میں عبدالقدوس بزنجو کے کاغذات نامزدگی جمع کروانےکے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ تاریخ میں پہلی بار بلوچستان کا وزیراعلیٰ بلامقابلہ منتخب ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نیا وزیر اعلیٰ سب کی پہنچ میں ہوگا، سب کو عزت ملے گی، انتخابی حلقوں کے مسائل عوام کی دہلیز پر حل ہوں گے، صوبے کے تمام مسائل پہلی فرصت میں حل کریں گے۔

عبدالرحمان کھیتران کا کہنا تھا کہ جام کمال ہمارے لئے قابل احترام ہیں، وہ ہمارے وزیراعلیٰ رہے ہیں، وہ پارٹی کا حصہ ہیں اور رہیں گے۔

قومی خبریں سے مزید