پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے سرائیکی وسیب کے مشہور شاعر شاکر شجاع آبادی کی نشتر اسپتال جاکر عیادت کی اور علاج کے لیے 5 لاکھ روپے کا چیک دیا۔
جہانگیر ترین نے شاکر شجاع آبادی کے لیے ماہانہ 50 ہزار روپے وظیفے کا اعلان بھی کیا۔
اس سے پہلے شاکر شجاع آبادی کی طبیعت خراب ہونے پر موٹرسائیکل پر بٹھا کر حکیم کے پاس لے جانے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ان کے بیٹے ولید نے کہا تھا کہ ٹیکسی کے پیسے نہیں، اس لیے موٹر سائیکل پر ابا کو اسپتال لے گیا۔
ویڈیو وائرل ہونے پر وزیراعلی پنجاب عثمان بزدارنے کہا تھا کہ پنجاب حکومت شاکر شجاع آبادی کے علاج کے اخراجات برداشت کرے گی۔