• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمیز کا کرکٹ بورڈ سے مراعات لینے سے گریز،اعزازی کام کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ چیئرمین رمیز راجا اعزازی طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور پی سی بی سے زیادہ ترمراعات نہیں لے رہے ہیں۔

پی سی بی ویب سائٹ کے مطابق سابق چیئرمین احسان مانی کے تین سالہ دور میں 3کروڑ 61لاکھ،63ہزار 835 روپے کے اخراجات تھے۔

 احسان مانی نے اس عرصے میں ایک کروڑ 54لاکھ 14ہزر 540روپے کے الائونسز استحقاق کے باوجود نہیں لیے۔ نجم سیٹھی کے دور میں 4کروڑ 5 لاکھ 39ہزار کے اخراجات ہوئے تھے۔ 

رمیز راجا لاہور میں رہتے ہیں اس لئے انہیں گھر اور ملازمین کا استحقاق نہیں ہے۔ 

اپنے پہلے مہینے کے دوران انہوں نے 70ہزار روپے کا ڈیلی الاؤنس بھی نہیں لیا جو ان کا استحقاق تھا۔ 

ان کے کھاتے میں صرف ایک لاکھ 50ہزار 424روپے موجود ہیں، اندرون ملک سفری اور ہوٹل اخراجات کی مد میں 67ہزار 945روپے خرچ ہوئے، 54 ہزار 247روپے ڈرائیور جبکہ 21ہزار 600 روپے سیکیورٹی گارڈ یا ملازم کے اخراجات ہیں۔ بزنس انٹرٹیمنٹ کی مد میں 6ہزار 632روپے ہیں۔

تازہ ترین