• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حکم پر عمل نہ کرنیوالے اسکولز کو کام نہیں کرنے دیا جائیگا: لاہور ہائیکورٹ

لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ — فائل فوٹو

لاہور ہائی کورٹ نے اسکول بسیں چلانے کے فیصلے پر عمل درآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک سے متعلق درخواستوں کی گزشتہ سماعت پر 2 صفحات پر مشتمل حکم نامہ جاری کیا ہے۔

عدالت کی جانب سے اسموگ کے تدارک کی درخواستوں پر جاری کردہ حکم نامے میں لکھا ہے کہ موسمِ سرما کی چھٹیوں کے بعد عدالتی حکم پر عمل نہ کرنے والے اسکولز کو کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔

حکم نامے میں محکمۂ ٹرانسپورٹ کو بڑی گاڑیوں کا باقاعدگی سے معائنہ کرنے اور ڈیٹا کے لیے پالیسی وضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

حکم نامے میں مزید کہا گیا ہے کہ پی ایچ اے لاہور میں کونو کارپس پودے کی شجرکاری بند کر کے اس کے درخت اکھاڑے گی۔

حکم نامے میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محکمۂ تحفظ ماحولیات نے بتایا ہے کہ اسٹون کرشنگ پر مکمل پابندی ہے۔

قومی خبریں سے مزید