• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی منسوخی کیخلاف درخواستیں مسترد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سپریم کورٹ نے سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی منسوخی کے خلاف محبوب علی و دیگر کی درخواستیں مسترد کر دیں۔ جمعرات کو سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن اور جسٹس قاضی محمد امین احمد پر مشتمل لارجر بنچ کے روبرو سندھ پولیس میں خلاف ضابطہ بھرتیوں کی منسوخی کے خلاف محبوب علی و دیگر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے موقع پر درخواست گزاروں کے وکیل کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کے موکلین محکمہ سندھ پولیس میں اہلکار ،ڈرائیور اور کانسٹیبل کی پوسٹ پر بھرتی ہوئے تھے اور سندھ کے9اضلاع میں 1300اہلکار بھرتی کیے گئے تھے جن میں سے صرف 310اہلکار میرٹ پر نہیں تھے تاہم ڈی آئی جی آفتاب پٹھان کی سر براہی میں اسکروٹنی کمیٹی نے تمام بھرتیاں ہی منسوخ کردی تھیں، لہذا استدعا ہے کہ اس اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے مذکورہ درخواستیں مسترد کردیں۔

تازہ ترین