وزیرِ اعظم عمران خان نے 25 سے زائد علمائے کرام کے وفد کو آج بلا لیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان کی جانب سے مدعو کیئے گئے وفد میں بریلوی مکتبۂ فکر کے جید علماء شامل ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان موجودہ صورتِ حال پر علمائے کرام سے مشاورت کریں گے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان علمائے کرام کو حکومتی حکمتِ عملی سے آگاہ بھی کریں گے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان معاملے کے حل کے لیے علمائے کرام سے تجاویز بھی لیں گے۔
ذرائع نے یہ بھی بتایا ہےکہ وزیرِ اعظم عمران خان علمائے کرام سے معاملے کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی درخواست بھی کریں گے۔