• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کویت کا لبنانی ناظم الامور کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم

حوثیوں پر سعودی اتحاد کی بمباری کیخلاف لبنانی وزیر اطلاعات کے بیان سے تنازع شدت اختیار کر گیا۔

سعودی عرب اور بحرین کے بعد کویت نے بھی لبنانی ناظم الامور کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا اور لبنان میں کویتی سفیر کو مشاورت کے لیے طلب کرلیا۔

خلیجی ممالک سے لبنانی سفیروں کو نکالنے پر غور کے لیے خلیج تعاون کونسل  (جی سی سی) کا اجلاس آج ہو گا۔

سعودی عرب نے لبنان سے آنے والی تمام درآمدات بھی روک دی ہیں۔

لبنانی وزیراعظم نے سعودی عرب کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، لبنانی وزیر خارجہ نے متنازع بیان دینے پر وزیرِاطلاعات سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ لبنانی وزیر اطلاعات نے یمن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کی مداخلت کو جارحانہ قرار دیا تھا۔

تازہ ترین