• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ و بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے بیٹے کی پیدائش کے بعد کے وقت کو خاص قرار دے دیا۔

گزشتہ روز شعیب اختر اور ثانیہ مرزا نے دبئی میں دیگر قومی کرکٹرز کی فیمیلز کے ہمراہ اپنے بیٹے اذہان مرزا ملک کی تیسری سالگرہ منائی۔


ثانیہ مرزا نے اذہان کی سالگرہ کی تقریب کی تصاویر اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیں جن میں اُنہیں کیک کاٹتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

انسٹاگرام پر تصاویر شیئر کرتے ہوئے ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’میری کُل کائنات کو سالگرہ مبارک ہو۔‘

ثانیہ مرزا نے لکھا کہ ’آج سے 3 سال قبل، میں آپ کی ماں کے طور پر دوبارہ پیدا ہوئی اور یہ تین سال میری زندگی کے سب سے خوبصورت رہے ہیں۔‘

اُنہوں نے بیٹے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہمیں اپنے والدین کے طور پر منتخب کرنے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے آبائی شہر سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

کھیلوں کی دُنیا کی اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

تازہ ترین