• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ اور معروف بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور اُن کے بیٹے اذہان مرزا ملک کی لندن سے تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ثانیہ مرزا نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنے بیٹے اذہان کے ہمراہ ایک نئی تصویر شیئر کی۔


انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ثانیہ اور اذان مرزا ملک بہت خوش نظر آرہے ہیں جبکہ دونوں نے ایک جیسے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔

ثانیہ مرزا نے تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’میچنگ اور جیت۔‘

خیال رہے کہ ثانیہ مرزا اس وقت تیسرے گرینڈ سلیم ومبلڈن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کھیلنے کے لیے برطانیہ کہ شہر لندن میں موجود ہیں جہاں ان کا ننھا بیٹا اذہان بھی ان کے ہمراہ ہے۔

یاد رہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا 12 اپریل 2010 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔

اُن کی شادی بھارت کے شہر حیدر آباد میں ہوئی تھی جبکہ ولیمہ شعیب ملک کے نواحی علاقے سیالکوٹ میں ہوا تھا۔

کھیلوں کی دُنیا کے اس جوڑی کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک ہے۔

تازہ ترین