• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی کیخلاف ن لیگ و دیگر جماعتیں سڑکوں پر


مہنگائی پر حکومت کے خلاف آج بھی ن لیگ، پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتیں سڑکوں پر موجود رہیں۔

اسلام آباد میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے تحت احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

حیدرآباد، لاڑکانہ، جیکب آباد، ٹھٹھہ میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے اور شرکاء نے ریلی بھی نکالی۔

ٹھٹھہ میں عوامی تحریک نے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالی، جس میں خواتین اور بچے شریک ہوئے۔

ادھر لوئر دیر پیپلز پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا اور ریلی نکالی جبکہ ملتان کے کچہری چوک پر پی پی نے احتجاج کیا۔

ٹیکسلا میں بھی پیپلز پارٹی نے مہنگائی پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

تازہ ترین