• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران نیازی تمہارا وقت پورا ہوچکا ہے، شہباز شریف


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزب اختلاف شہباز شریف نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی تمہارا وقت پورا ہوچکا ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں اپوزیشن اتحاد (پی ڈی ایم) کے جلسے سے خطاب میں شہباز شریف نے کہا کہ ن لیگ کے دور حکومت کا آج سے مقابلہ کرلو، دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران نیازی تمھارا وقت پورا ہوچکا۔

لیگی صدر نے یہ بھی کہا کہ عوام کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ جنوبی پنجاب کو سینٹرل پنجاب اور شمالی پنجاب سے بہتر نہ کردیں تو میرا نام شہباز شریف نہیں۔

ن لیگی صدر نے مزید کہا کہ اس حکومت نے پندرہ ہزار ارب روپے کا قرضہ لیا، یہ بتائیں، انہوں نے نئی اینٹ کہاں لگائی؟

اُن کا کہنا تھا کہ چینی آج 120 روپے کلو کی ہوچکی، عمران خان رہا تو کل کو 420 کی نہ ہوجائے۔

شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ عمران خان اتنا بے حس شخص ہے کہ جوہری پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کردیا۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کو کنگال کردیا، میں نے کہا تھا جیب خالی ہے اور بجٹ جعلی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ عمران نیازی عوام کا سمندر گواہی دے رہا ہے آپ نے ساڑھے 3 سال میں عام آدمی کی زندگی اجیرن کردی۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دور میں طلبا کو لیپ ٹاپ اور چھوٹے کسانوں کو بغیر سود کے قرضے دیے گئے۔

تازہ ترین