• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی، عوام پر رواں برس کے 10 ماہ بھاری رہے


سال 2021 کے پہلے 10 ماہ مہنگائی کے ستائے عوام پر بھاری رہے ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق اس دورانیے میں گھی 101، مٹن 150، بیف 88 روپے کلو مہنگا ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق ان 10 ماہ میں چینی 20 روپے کلو، آٹے کا 20 کلو کا تھیلا 225 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوری سے اکتوبر کے درمیان گھی کی قیمت 101 روپے 16 پیسے بڑھی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق چینی کی قیمت 84 روپے سے 104 روپے 52 پیسے کلو تک پہنچ گئی یوں ایک کلو پر 20 روپے کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق ان 10 ماہ میں دودھ 7 روپے 30 پیسے فی لٹر مہنگا ہوا جبکہ بجلی کی قیمت 2 روپے 52 پیسے فی یونٹ بڑھی ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کے جھٹکے کے بعد فی یونٹ 4 روپے 5 پیسے سے بڑھ کر 6 روپے 57 پیسے تک جا پہنچا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر اس دورانیے میں 971 روپے 69 پیسے مہنگا ہوا ہے۔

تازہ ترین