• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یو اے ای کا عوامی تحفظ سے متعلق نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان

فائل فوٹو
فائل فوٹو

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے عوامی تحفظ سے متعلق نیا قانون نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔

اماراتی حکام کے مطابق نئے قانون میں عوامی مقامات اور تقریبات کےلیے نئے حفاظتی قواعد جاری کیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق نیا قانون یکم جون سے امارات بھر میں نافذالعمل ہوگا، جس کے تحت عوامی مقامات اور ایونٹس میں محفوظ داخلہ اور اخراج لازمی ہونا چاہیے۔

اماراتی حکام کے مطابق نئے قانون میں عوامی مقامات میں مناسب روشنی اور گنجائش کی حد مقرر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تقریبات کے منتظمین کو آگ بجھانے کا سامان رکھنا ہوگا۔

حکام نے ہنگامی انخلاء، فرسٹ ایڈ اور تربیت یافتہ حفاظتی عملہ تعینات کرنا لازمی قرار دیا ہے جبکہ پرمٹ کے بغیر دھماکا خیز مواد، آتش بازی کا سامان رکھنے پر پابندی ہوگی۔

اماراتی حکام نے خطرناک یا آتش گیر مادوں کے استعمال اور نقل و حمل پر پابندی لگادی جبکہ ساحلوں پر مقررہ اوقات میں تیراکی اور ممنوع علاقوں سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔

حکام نے قانون کی خلاف ورزی پر 500 درہم سے 10 لاکھ درہم تک جرمانہ کرنے احکامات جاری کیے ہیں جبکہ ایک ہی سال میں قانون کی 2 بار خلاف ورزی پر جرمانہ 20 لاکھ درہم تک ہوسکتا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید