ایرانی پاسداران انقلاب نے آبنائے ہُرمز میں مارشل آئی لینڈ کے پرچم والے ٹینکر کو نشانہ بنایا ہے۔
پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ اس کی فورسز نے خلیج میں مارشل آئی لینڈز کے پرچم والے آئل ٹینکر کو ڈرون حملے میں نشانہ بنایا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ ’لوئیس پی‘ نامی آئل ٹینکر مارشل آئی لینڈز کے پرچم کے تحت رجسٹرڈ ہے، اسے امریکہ کے اثاثوں میں شمار کیا جاتا ہے، اس ٹینکر کو خلیج فارس کے وسط میں ایک ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔