• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اصغر افغان انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائر،فیصلے کی وجہ بتانے سے گریز

کراچی (اسٹاف رپورٹر) افغانستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اصغرافغان آخری میچ کے دوران انٹرویو دیتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے ۔ 

اتوار کو ابوظبی میں نمیبیا کے خلاف اپنے آخری انٹر نیشنل میچ میں انہوں نے23گیندوں پر31رنز بنائے جس میں ایک چھکا اور تین چوکے شامل تھے۔

 ساتھی کھلاڑیوں نے ڈریسنگ روم واپس جاتے ہوئے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔اصغرافغان نے 74 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں 1382رنزبنائے۔ 

اصغرافغان نے 114ون ڈے میچزمیں 2ہزار424 رنزبنائے۔

انہوں نے کہا کہ میں بہت دکھی تھا جس کےلیے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا۔ کرکٹ سے میری بہت سی یادیں وابستہ ہیں۔ فیصلہ آسان نہیں تھا۔ شائقین مجھ سے پوچھ رہے ہیں کہ اس وقت ہی ریٹائرمنٹ کیوں جس کا میرے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔ ریٹائرمنٹ کا مقصد نوجوان پلیئرز کو موقع دینا ہے۔

تازہ ترین