• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیالکوٹ کے تھانوں کی حوالاتیں جلدی بیماریوں کی آماجگاہ بن گئیں

سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) ضلع سیالکوٹ کے تھانوں کی حوالاتیں جلدی بیماریوں کی آماجگاہ بن  گئیں ۔ ضلع سیالکوٹ کے 27تھانوں میں سے زیادہ تر تھانوں کی حوالاتوں میں کھلی لیٹرینیں ہیں جسکی وجہ سے اس میں قید حوالاتی ذہنی اور جسمانی مشکلات کا شکار ہیں۔ حوالاتیوںکا کہنا ہے کہ تھانوں کی حوالات میں بند تمام افراد عادی ملزمان نہیں ہوتے بلکہ کچھ پر صرف الزامات ہوتے ہیں جن کی قید و اذیت حوالات سے ہی شروع ہو جاتی ہے۔ حوالاتوں کی  لیٹرین   کی صفائی اور سیوریج کے نامناسب انتظامات کے باعث بد بو تعفن پیدا ہو تا ہے جسکی وجہ سے حوالاتی خارش و جلدی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ 
تازہ ترین