ممبئی (جنگ نیوز) نریندرا مودی کے بھارت میں انتہاپسندی اب پاگل پن میں کا روپ دھار چکی ہے۔ تکبر اور جھوٹے احساس برتری میں مبتلا بھارتیوں نے تمام اخلاقی حدیں پار کرلیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان اور پھر نیوزی لینڈ کے ہاتھوں کرکٹ ٹیم کی شکست ان سے برداشت نہیں ہورہی۔
کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے مسلمان فاسٹ بولر محمد شامی کے حق میں بیان دینے پر متعصب بھارتی باشندے تمیز کھوبیٹھے ۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے اسٹار کرکٹر کو دھمکیاں دینا شروع کردیں۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر ویرات کوہلی کی 9 ماہ کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں دی گئی ہیں جبکہ کوہلی کے خلاف ٹرینڈ بھی بنایا گیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی ویرات کوہلی کی بیٹی کو ریپ کی دھمکیوں پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کی شکست پر انتہاپسند ہندو آپے سے باہر ہوجاتے ہیں اور ماضی میں بھی بھارتی کھلاڑیوں کے گھروں پر حملے کیے گئے تھے۔ گزشتہ سال بھی انڈین پریمیئر لیگ میں شکست پر مہندرا سنگھ دھونی کی ننھی بیٹی کو بھی ریپ کی دھمکی دی گئی ہے۔