کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کرکٹ بورڈ کے ڈائریکٹر اور سابق ٹیسٹ اسپنر ندیم خان کورونا میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ندیم خان کو قومی ہائی پرفارمنس سینٹر میں آئسولیٹ کردیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدا میں ندیم خان کو شدید بخار اور سر میں درد تھا لیکن اب ان کی طبعیت میں بہتری آرہی ہے۔ندیم خان کو کورونا ٹیسٹ چار دن قبل مثبت آیا تھا۔