• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی فاسٹ بولر محمد عامر نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے لیے سوشل میڈیا پر تعریفی پیغام جاری کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیے گئے پیغام میں محمد عامر نے قومی کرکٹ ٹیم سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’ویل ڈن بوائز۔‘

محمد عامر نے اُمید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ’اب سیمی فائنل میں جگہ بنالی ہے تو انشاءاللّہ ورلڈ کپ بھی گھر آئے گا۔‘

واضح رہے کہ مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں پاکستان نے گروپ اسٹیج میں اپنی مسلسل چوتھی کامیابی کے بعد ایونٹ کے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

گروپ 2 کے اس میچ میں پاکستان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی شاندار بیٹنگ کی بدولت نمیبیا کو جیت کے لیے 190 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں حریف ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بناسکی۔ 

تازہ ترین