• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی والےجھوٹے ہیں، ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں، بلاول بھٹو


پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا  کہنا ہے کہ پی ٹی آئی والے جھوٹے ہیں، یہ ریلیف کے نام پر تکلیف دیتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان کےخطاب پر رد عمل دیتے ہوئے بلاول نے کہا کہ تین سالوں میں گیس کی قیمت میں 300 فیصد اضافہ کرکے 30 فیصد ریلیف مذاق ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  عمران خان آج بھی اپنی ناکامیوں کا ملبہ پچھلی حکومتوں پر ڈال رہے ہیں، عوام کو لالی پاپ نہیں بلکہ عمران خان سےحساب چاہیے، آج کے خطاب کا نتیجہ بھی پچھلےخطاب کی طرح کچھ نہیں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ 30 فیصد سبسڈی انتہائی کم اور بہت تاخیر سے دی گئی ہے، 20 کروڑ عوام کو تاریخی مہنگائی، غربت اور بے روزگاری کا سامنا ہے۔

تازہ ترین