• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام کو بھکاری بناکر بڑے ریلیف کی باتیں کررہے ہیں، مریم اورنگزیب


پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بے روزگار اور عوام کو بھکاری بناکر بڑے ریلیف کی باتیں کررہے ہیں۔

اپنے بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ریلیف دینا ہے تو آٹا اور چینی پرانی قیمتوں پر واپس لائیں۔

مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کرتے ہوئے اسے تمام مسائل کا حل قرار دیا۔

تازہ ترین