• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم کے مشیر امین اسلم کی امریکی صدر سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے اسکاٹ لینڈ میں امریکی صدر جو بائیڈن سے ملاقات کی ہے۔

ملک امین اسلم کا کہنا ہے کہ صدر بائیڈن سے بات چیت کر کے خوشی ہوئی، انہوں نے ’’گلوبل میتھین پلیج‘‘ معاہدے میں پاکستان کے پہلے ایشیائی ملک کی حیثیت سے شمولیت پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔

مشیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے امریکی صدر سے ہونے والی ملاقات اور گفتگو کی تصاویر بھی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیں۔

تازہ ترین