• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم جمہوری نظام کیلئے خطرہ بنتے جارہے ہیں،اعتزاز احسن

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنماو سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر چوہدری اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ وزیراعظم خود جمہوری نظام کے لیے خطرہ بنتے جارہے ہیں ۔ وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں ہمارے سوالوں کے جواب نہ دیئے تو اپوزیشن خاموش نہیں رہے گی ۔ بلکہ شدید ردعمل کا اظہارکرے گی ۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہا کہ نوازشریف کی تقریر اپوزیشن کی خواہشات کے برعکس ہوئی تو حالات بگڑیں گے وزیراعظم اپنی آئینی و اخلاقی ذمہ داریاں پوری کریں ۔ نوازشریف خلاخود پیدا کررہے ہیں اور فوج کی جگہ دے رہے ہیں،سارے فیصلے فوج کررہی ہے ۔ طورخم بارڈر کھولنے کا فیصلہ وزیرداخلہ نے نہیں آرمی چیف نے کیا ہم سب اس معاملے پر تذبذب میں ہیں میاں نوازشریف ان کی حکومت اور انکے تمام وزراء سویلین ڈیموکریٹک سپیس کو خود کم کئے جارہے ہیں ۔ چوہدری اعتزاز احسن نے کہا کہ ہم سب بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ کھڑے ہیں ،پیپلزپارٹی کے لیے فیصلہ کن وقت ہے ۔ پیپلزپارٹی کے لیے دوبارہ کھڑے ہونے کا ماحول موجود ہے ۔ اگر وزیراعظم نے ہمارے 7سوالوں کے مناسب، اطمینان بخش، موزوں اور مفصل جواب دستاویزات کے ساتھ نہ دیئے تو اسمبلی میں اپوزیشن خاموش نہیں بیٹھے گی اور اپنا ردعمل ظاہر کرے گی، جس کا فیصلہ ہم اپنے اجلاس میں کریں گے ۔ لہٰذا وزیراعظم کو 7سوالوں کا جواب دستاویزات کے ساتھ دینا ہوگا۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ حکومت الزامات نہ لگائے میرے خلاف ایف آئی آر درج کروائے ۔ انہوں نے وطیرہ بنا لیا ہے کہ جب اپنے اوپر الزامات لگا کر کردار کشی کرنا شروع کردیتے ہیں۔
تازہ ترین