ایران میں کشیدگی کے بعد افغانستان کی فضائی حدود سے عبوری پروازوں میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔
فلائٹ ٹریکنگ ویب سائٹ فلائی ریڈار کے اعداد و شمار کے مطابق ایران کی فضائی حدود بند ہونے کے بعد عالمی پروازوں کا متبادل روٹس کا استعمال بڑھ گیا۔
فلائی ریڈار کے مطابق عالمی پروازوں نے افغانستان کی فضائی حدود کا زیادہ استعمال شروع کر دیا۔ ایران، یو اے ای، اردن، شام، عمان، عراق، کویت، قطر، بحرین کی فضائی حدود عارضی بند ہیں، اسرائیلی زیر قبضہ علاقوں کی فضائی حدود بھی عارضی طور پر بند ہیں۔
پاکستان سے مشرقِ وسطی کی آج کی منسوخ پروازوں کی تعداد 200 ہوگئی ، کراچی سے دبئی، دوحہ، بحرین، شارجہ، ابوظبی اور بغداد کی 52 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں۔
لاہور سے خلیجی ملکوں کی 40 اور اسلام آباد سے 36 پروازیں منسوخ کردی گئيں، پشاور سے 18 اور ملتان سے 22 پروازیں منسوخ کی گئیں۔
10 ممالک کی فضائی حدود بند ہے، خلیجی ممالک کے لاکھوں مسافروں کو شدید بحران کا سامنا ہے، عرب امارات سے فلائٹ آپریشن تا حال بحال نہیں ہوا۔
سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہیں، ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی نارمل ہے، ترکیے کا فلائٹ آپریشن بحال کردیا گیا، پروازیں دور دراز کے روٹ اختیار کر رہی ہیں۔