• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خلیج عمان میں ایرانی آئل ٹینکر قبضے میں لینے کی امریکی کوشش ناکام

تہران (اے ایف پی )ایران نے خلیج عمان میں امریکی نیوی کی جانب سے ایرانی تیل بردار ٹینکر کو قبضے میں لینے کی کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔اے ایف پی کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی نے کہا ہے کہ امریکہ نے ایرانی تیل برآمد کرنے والے ٹینکر کو روکا اور سامان دوسرے ٹینکر پر منتقل کیا جسے پھر نامعلوم مقام کی طرف جانے کی ہدایت کی۔اے ایف پی کے مطابق ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر میں اہم سوالات کے جوابات نہیں دیے گئے۔سرکاری ٹی وی نے جہاز کی شناخت واضح کیے بغیر کہا کہ ’سپاہ پاسداران انقلاب کی نیوی نے فضائی مدد کے تحت ٹینکر کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی نے مزید کہا کہ ’امریکی فوج نے جنگی جہاز اور متعدد ہیلی کاپٹروں کی مدد سے ٹینکر کا راستہ دوبارہ روکنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہو گیا۔ ٹینکر اب ایرانی پانیوں کی حدود میں موجود ہے۔ایرانی سرکاری ٹی وی پر نشر ہونے والی خبر میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ مذکورہ واقعہ کس تاریخ کو پیش آیا ہے اور نہ ہی یہ بتایا گیا ہے کہ جہاز کس ملک کے ساتھ رجسٹرڈ ہے۔

تازہ ترین