• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف مارچ کے لیے کمر کس لی



مولانا فضل الرحمان کی زیر صدارت اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے ورچوئل اجلاس میں حکومت کو آخری ڈیڈ لائن دے کر فیصلہ کن لانگ مارچ شروع کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ڈی ایم نے حکومت کے خلاف مارچ کے لیے کمر کس لی، 13 نومبر سے صوبائی دارالحکومتوں میں مارچ کا سلسلہ شروع ہوگا، مارچ کا آغاز کراچی سے ہوگا، کراچی کے بعد 17 نومبر کو کوئٹہ میں ریلی ہوگی۔

پاکستان ڈیمو کریٹک کے تحت 20 نومبر کو پشاور میں ریلی نکالی جائے گی، آخری ریلی لاہور میں ہوگی، جس کے بعد اسلام آباد کے لیے لانگ مارچ کیا جائے گا، پی ڈی ایم اجلاس کے بعد اعلان کیا گيا کہ یہ عمران خان سے نجات کی تحریک ہے۔

پی ڈی ایم کے سیکریٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ بجلی، گیس، پٹرول اور دیگراشیا کی قیمتوں میں اضافہ واپس لے کر عوام کو فوری ریلیف دیا جائے اور آئی ایم ایف سے طے پانے والی شرائط عوام کے سامنے لائی جائیں۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس میں شہباز شریف، مریم نواز، شاہد خاقان عباسی، شاہ اویس نورانی سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔

اجلاس میں پیپلز پارٹی کی پی ڈی ایم میں واپسی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

تازہ ترین