ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست افغانستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین کو لے ڈوبی۔
افغان میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ورلڈ کپ کے اہم ترین میچ میں بھارت کے خلاف خراب پرفارمنس کے تناظر میں عزیز اللّٰہ فضلی کو عہدے سے ہٹادیا گیا۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق طالبان حکومت نے افغان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین عزیز اللّٰہ فضلی کو اُن کے عہدے سے برطرف کردیا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق افغان حکومت نے اپنے کرکٹ بورڈ کے لیے سابق آل راؤنڈر میر واعظ اشرف کو نیا چیئرمین مقرر کیا ہے۔
بھارتی ٹیم افغانستان اور اسکاٹ لینڈ سے فتوحات کے بعد نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر اپنے گروپ میں پاکستان، نیوزی لینڈ اور افغانستان سے آگے نکل گیا ہے۔
افغانستان ٹیم نے نیوزی لینڈ کے خلاف اتوار 7 نومبر کو ابوظبی میں میچ کھیلنا ہے، تاہم اس میچ میں افغان ٹیم کی فتح کا فائدہ اُس کے بجائے بھارتی ٹیم کو پہنچنے کے امکانات واضح ہیں۔
نیوزی لینڈ کی فتح کی صورت میں افغانستان کے ساتھ ساتھ بھارت بھی ایونٹ سے باہر ہوجائے گا۔