تھیٹر سے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ فجر شیخ نے اپنی زندگی کے نئے باب کا آغاز کردیا۔
فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کر کے 30 سالہ اداکارہ نے اپنی شادی کا اعلان کیا۔
سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ویڈیو اور تصاویر میں اداکارہ کو دلکش گہرے سرخ عروسی جوڑے میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ ان کے دولہے نے اس پُرمسرت موقع پر روایتی سیاہ شیروانی کا انتخاب کیا۔
کراچی سے تعلق رکھنے والی فجر شیخ نے اس خاص دن کو اپنے قریبی دوستوں اور رشتے داروں کے ساتھ منایا۔
ان کی شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہو رہی ہیں اور مداحوں کی جانب سے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ 2022 میں نشر ہونے والے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ارم نامی لڑکی کے کردار سے فجر شیخ نے ڈیبیو کیا تھا۔
اس ڈرامے میں فجر شیخ کی پرفارمنس کو خوب پسند کیا گیا، بعدازاں انہوں نے ڈرامہ سیریل ’قرض جاں‘ میں بینش کے سپورٹنگ رول سے شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔
علاوہ ازیں فجر شیخ جیو فلمز کی پیشکش ہارر فلم ’دیمک’ میں بھی اداکاری کے جوہر بکھیرتی نظر آئیں۔