• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈسکہ الیکشن، تحقیقاتی رپورٹ پر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف کارروائی کی جائے، ن لیگ

لاہور (صباح نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ڈسکہ الیکشن کی تحقیقاتی رپورٹ پر الیکشن کمیشن سے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب کو خلاف الیکشن قوانین کے مطابق سزا ملنی چاہیے ـالیکشن کمیشن کی ڈسکہ الیکشن کی رپورٹ اِس بات کا ثبوت ہے کہ دھاندلی کی پیداوار عمران صاحب نے ڈسکہ الیکش چوری کیا ـالیکشن کمیشن کی رپورٹ پر فی الفور عملدرآمد کیا جائے اور تمام ذمہ داران کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ـثابت ہوگیا کہ ڈسکہ الیکشن میں دھاندلی کی دھند پھیلانے کے ذمہ دار عمران صاحب ہیں ـ، ووٹ کے تھیلے چوری کرنے اور عملے کے اغوا کے ذمہ دار عمران صاحب اور وزیر اعلیٰ پنجاب ہیںـالیکشن کمیشن کی تحقیقاتی رپورٹ ادھوری ہے، اصل ذمہ داران سے صرف نظر کیوں کیا جارہا ہے؟ واضح ہوگیا کہ عمران صاحب کی ایماء پر وزیراعلی پنجاب، وفاقی وزرا اور دیگر حکومتی رہنماؤں نے منظم انداز سے دھاندلی کے جرم کا ارتکاب کیاـڈسکہ رپورٹ کی روشنی میں ماتحت عملے کیخلاف کارروائی پورا انصاف نہیں ہےـعمران صاحب اور وزیر اعلی پنجاب سمیت وفاقی اور صوبائی ذمہ داران کیخلاف کارروائی کی جائے اور سزائیں دی جائیںـغیر قانونی حکم ماننے والوں کے خلاف کارروائی کے ساتھ جنہوں نے یہ غیر قانونی حکم دیا، ان کیخلاف بھی کارروائی کرنے سے ہی انصاف کے تقاضے پورے ہونگے۔

تازہ ترین