ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ دانشمند رہبر انقلاب اسلامی کی شہادت آنے والی صدیوں تک قوم کو یاد رہے گی۔
سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ایرانی صدر نے کہا کہ مجرموں کا یہ جرم اور ایران کے جاں نثاروں کی شہادت ایرانی حکومت کے عزم میں کوئی رکاوٹ پیدا نہیں کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ دانشمند رہبرِ انقلاب اسلامی کی شہادت آنے والی صدیوں تک ایرانی قوم کو یاد رہے گی۔
مسعود پزشکیان نے مزید کہا کہ ایرانی حکومت کی ذمے داریوں اور فرائض پورا کرنے میں کوئی رکاوٹ نہیں آئے گی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ایران کی قابل فخر بلندی، آزادی اور عظمت کے راستے پر ثابت قدم رہیں گے۔