• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کے تحفظ کے قانون پر عملدرآمدیقینی بنارہے ہیں‘کمشنر کوئٹہ

کوئٹہ (خ ن)کمشنر کوئٹہ ڈویژن سہیل الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ ہمارے معاشرے میں خواتین کو قدر کی نگاہ سے دیکھا ‘ ان کی عزت اور ناموس کو فوقیت دی جاتی ہےخواتین اور بچوں کو جسمانی طور پر ہراساں کئے جانے کے واقعات کی موثر روک تھام اور خواتین کوتحفظ کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کئے جارہے ہیں اس حوالے سے قانون پر ہرصورت عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گاان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی محتسب بلوچستان انسداد ہراسگی سیل کی سربراہ ڈاکٹر صابرہ اسلام ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر شیر علی مری ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سہیل صلاح الدین اور دیگر سےگفتگوکرتے ہوئے کیا ملاقات میں ہراسگی کے واقعات کی روک تھام ‘خواتین اور بچوں کو تحفظ کی فراہمی سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ ہراسمنٹ ایکٹ کی روشنی میں واقعات کے خلاف موثر لائحہ عمل کا جائزہ لیا گیا کمشنر نےانہیںمکمل تعاون کی یقین دہا نی کرائی ۔
تازہ ترین