• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی وزارت داخلہ نے ٹی ایل پی سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا


وفاقی وزارتِ داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے پابندی ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ٹی ایل پی کو کالعدم تنظیموں کی فہرست سے نکال دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق تنظیم نے آئین پاکستان، پاکستانی قوانین کی پاسداری کی یقین دہانی کرائی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت پنجاب نے ٹی ایل پی سے کالعدم ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

وزارت داخلہ نے تحریک لبیک پاکستان کو 15 اپریل 2021 کو کالعدم قرار دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔

تازہ ترین