• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان کا سیمی فائنل آسٹریلیا سے، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ مدمقابل


آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021 میں پاکستان ناقابل شکست رہا، اس کا سیمی فائنل میں آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا۔

ٹیم پاکستان نے پہلے بھارت، پھر نیوزی لینڈ اور اس کے بعد افغانستان کو گروپ میچز میں ہرا کر ایونٹ میں سنسنی پھیلادی تھی، اس نے نمیبیا اور اسکاٹ لینڈ سے بھی اپنے میچز جیت لیے اور ایونٹ کی واحد ناقابل شکست ٹیم قرار پائی ہے۔

ایونٹ میں آج کے نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ سے قبل بھارت کے ایونٹ میں ہونے یا باہر نکلنے کے لیے اگر مگر چل رہا تھا۔

تاہم آج نیوزی لینڈ نے افغانستان کو کھیل کے ہر شعبے میں آؤٹ کلاس کردیا اور پاکستان سے اپنی اکلوتی شکست کے بعد سیمی فائنل میں پہنچ گئی۔

ایشیا میں ہو رہے اس میگا ایونٹ میں ایشیا میں ٹائٹل لانے کی واحد امید گرین شرٹس ہی ہے۔

ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں اب پاکستان دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے مدِ مقابل ہوگی جو 11 نومبر کو پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے دبئی میں کھیلا جائے گا۔

ناک آؤٹ مرحلے کا پہلا سیمی فائنل انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین 10 نومبر کو ابوظبی میں ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 14 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین