ٹی20 ورلڈکپ میں اپنی شاندار پرفارمنس کی بدولت پاکستان میگا ایونٹ کے ٹائٹل کے حصول کے لیے ایشیا کی واحد امید بن گیا۔
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان ٹیم وہ واحد ٹیم ہے جو ایونٹ میں تاحال ناقابل شکست رہی ہے۔
ایونٹ کا سپر 12 کھیلنے والی بھارت، بنگلاد یش، سری لنکا اور افغانستان کی ٹیموں کا سفر اب اختتام کو پہنچ گیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں صرف پاکستان کی ٹیم ہے جو ایشیا کی نمائندگی کر رہی ہے۔
ایونٹ میں پاکستان کا ناک آؤٹ مقابلہ جمعرات 11 نومبر کو دبئی میں کھیلا جائے گا۔