• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان پر الزام، سکھ فار جسٹس نے کینیڈا میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا

پاکستان پر الزام، سکھ فار جسٹس نے کینیڈا میں ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا 


لندن (مرتضیٰ علی شاہ) خالصتان کی حامی سکھوں کی معروف پارٹی سکھ فار جسٹس نے اونٹاریو کی سپیریئر عدالت سے دائیں بازو کے ایک صحافی ٹیری Milewski اور ایک بھارت نواز تھنک ٹینک مک ڈونلڈ Laurier انسٹی ٹیوٹ (MLI) کی جانب سے پاکستان سے فنڈز حاصل کرنے اورپاکستان کی پشت پناہی کے الزام پر ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیا۔ رپورٹ ’’خالصتان اے پراجیکٹ آف پاکستان‘‘ کے مصنف ٹیری Milewski اور خالصتان کے خلاف رپورٹ کے پبلشر تھنک ٹینک مک ڈونلڈ Laurier انسٹی ٹیوٹ (MLI) نے سپیریئر کورٹ کی جانب سے سکھ فار جسٹس کے دائر کردہ ہتک عزت کے مقدمے کو رد کرانے کی کوشش کی تھی لیکن جج جسٹس ولیم بلیک نے واضح شواہد کا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ دیا کہ سکھ فار جسٹس کی جانب سے ہتک عزت کے دعوے پر سماعت کی اجازت دی جائے گی اور ٹیری اور ایم ایل آئی کو مقدمے کے اخراجات اور قانونی فیس ادا کرنے کا حکم دیا۔

تازہ ترین