• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ سے ملاقات کی ہے، عالمی اسٹیک ہولڈرز سے افغانستان سےمتعلق بات چیت کیلئے یورپ ،ایشیا کا دورہ کر رہے ہیں۔

تھامس ویسٹ کا پہلا اسٹاپ برسلز میں ہوگا، جہاں وہ اتحادیوں، شراکت داروں سے بات چیت کرینگے۔

دوسری جانب امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ کا کہنا ہے کہ امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان کی ذمہ داری سنبھالنا ان کے لئے اعزاز ہےاور وہ امریکی مفادات کو بڑھانے اور افغان عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں۔

تھا مس ویسٹ اتحادیوں، شراکت داروں کے ساتھ افغانستان سے متعلق بات چیت کے لیے آج سے یورپ اور ایشیا کادورہ کر رہے ہیں۔

تازہ ترین