• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کیش وین واردات میں اہم پیش رفت، ماسٹر مائنڈ ملزم ذوالفقار نکلا

کراچی (اسٹاف رپورٹر)میٹھادر میں کیش وین سے 20 کروڑ 50 لاکھ روپے رقم چوری کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، واردات کا ماسٹر مائنڈ ملزم ذوالفقار نکلا اور اسکے حصے میں 4 کروڑ 30 لاکھ روپے آئے،مفرور ملزم ذوالفقار نے ہی وین ڈرائیو رحسین شاہ کو سیکیورٹی کمپنی میں بھرتی کروایا ،تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ ملزمان کی وین کئی روز تک کیش وین کا تعاقب کرتی رہی ،واردات کے روز ملزم حسین شاہ نے بھاری رقم دیکھ کر ساتھیوں کو مس کال کرکے سگنل دیا، تفتیشی حکام کے مطابق رقم سے بھری 7 بڑی پیٹیاں اٹھا کر پہلوان گوٹھ منتقل کیں، گرفتارملزم حسین شاہ نے مزید بیان دیا ہے کہ وین ملزم ذوالفقار کےکزن کے گھر لے جائی گئی اور رقم کا بٹوارہ کیا گیا ،ملزم حنیف اللہ کے حصے میں 3 کروڑ 50لاکھ،سلمان اور امین کو ڈھائی ڈھائی کروڑ 80 لاکھ روپے ملزم عابد کو ملے اور ،وین ڈرائیو ر حسین شاہ کے حصے میں 5 کروڑ 80 لاکھ روپے آئے۔

تازہ ترین