• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرے لیے بھارت کا اعلیٰ سول ایوارڈ سب سے بڑا اعزاز ہے، عدنان سمیع

نامور گلوکار و موسیقار عدنان سمیع خان کاکہنا ہے کہ بھارت کا اعلیٰ سول ایوراڈ ’ پدما شری‘ ان کے لیے سب سے بڑا اعزاز ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیر کےروز منعقد ہونے والی تقریب میں عدنان سمیع ، کرن جوہر، کنگنا رناوت،  ایکتا کپور اور آنجہانی بھارتی گلوکار ایس پی بالاسوبرامنیم کو آرٹس کے میدان میں ان کی شاندار کارکردگی پر اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

تقریب میں فنکاروں نے یہ ایوارڈ انڈیا کے صدر رام ناتھ کووند سے وصول کیا۔

پاکستانی شہرت چھوڑ کر بھارتی شہریت حاصل کرنے والے گلوکار عدنان سمیع نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انڈیا کے ’پدماشری‘ ایوارڈز کی تقریب سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں۔


انہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’سب سے بڑا اعزاز۔‘

عدنان سمیع نے مزید لکھا کہ ’وہ اس باوقار ’پدما شری ایوارڈ‘ کے لیے بھارتی حکومت کے شکر گزار ہیں۔‘

انہوں نے لکھا کہ ’وہ بھارت کے خوبصورت لوگوں کے مقروض ہیں جنہوں نے انہیں غیر مشروط محبت دی اور ان کے سفر کا ایک لازمی حصہ رہے اور اسی وجہ سے وہ  یہاں تک پہنچے۔‘

تازہ ترین