یمنی اداکارہ اور ماڈل کو ’بے حیائی‘ کے جرم میں 5 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
20 سالہ ادکارہ انتظار الحمادی نے الزام لگایا کہ فروری میں صنعاء میں حوثی فورسز نے اسے حراست میں لے کر ذہنی اور جسمانی طور پر ہراساں کیا۔
انتظار الحمادی نے مزید کہا کہ اس کی آنکھوں پر پٹی باندھ کر دستاویزات پر دستخط کروائے گئے۔
ہیومن رائٹس واچ نے مقدمے کو بدسلوکی قرار دے دیا ہے۔