• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مکہ ٹیرس، بلڈر نے منظور شدہ بلڈنگ پلان کی خلاف ورزی کی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایس بی سی اے کی عدالت میں درخواست

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیشن عدالت نے مکہ ٹیرس کے بلڈر کے خلاف دائر درخواست پر درخواست گزار کے گواہان کو طلب کرلیا، درخواست گزار نے عدالت میں اپنا بیان بھی ریکارڈ کروا دیا، درخواست گزار ایس بی سی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اصغر علی کے مطابق مکہ ٹیرس کے بلڈر محمد وسیم نے منظور شدہ بلڈنگ پلان ، ایس بی سی اے کے مجوزہ قوانین کی خلاف ورزی کی، درخواست میں کہا گیا ہے کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر بلڈر کو سزا سنائی جائے، شکایت قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ گواہان کے بیانات کے بعد کیا جائے گا۔

تازہ ترین