• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس پی قومی یکجہتی پر آنچ نہیں آنے دے گی،الطاف شاہد

لندن ( پ ر) پاک سرزمین پارٹی برطانیہ کے صدر چوہدری محمد الطاف شاہدنے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت صوبائیت اورمنافرت کوہوانہ دے ،آصف علی زرداری کا منفی طرز سیاست تعصب کا غماز اور فیڈریشن کیلئے زہرقاتل ہے ، وقت اورحالات نے ملک میں نفاق کابیج بونے والے عناصر اوروفاق کی مضبوطی کے حامیوں میں تفریق مزید واضح کردی، پاک سرزمین پارٹی کی قیادت وفاق اورقومی یکجہتی پرکوئی آنچ نہیں آنے دے گی ۔ماضی میں بھی پیپلزپارٹی کا نعرہ ʼʼاُدھرتم اِدھرہمʼʼ ملک توڑنے کاسبب بنا تھا ،خداراپیپلزپارٹی والے بدترین غلطیاں دہرانے سے اجتناب کریں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفودسے گفتگو میں کیا۔ چوہدری محمد الطاف شاہد نے مزید کہا کہ پاکستان کے تمام طبقات نے شہرقائدؒ کے معمار اور ہردلعزیز سیاسی شخصیت سیّد مصطفی کمال کومتبادل قیادت کی حیثیت سے قبول کرلیا ہے ۔پیپلزپارٹی کی طرف سے اہلیان کراچی سمیت سندھی عوام پر"تیروں" کی بوچھاڑ افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا گورننس کے معاملے پر دوہرامعیارمایوس اور گمراہ کن ہے ۔پیپلزپارٹی والے جمہوریت اورحکومت کے ساتھ دشمنی کی آڑ میں جان بوجھ کر اداروں کومشتعل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کامنفی اورمخفی ایجنڈا ان کی سیاست کے گلے کاپھندابن جائے گا۔مسنداقتدار پربیٹھے جولوگ عام آدمی کو زندہ درگورکرنے کیلئے کوشاں ہیں ان کایہ اقدام قابل گرفت ہے ۔انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹوزرداری ابھی سیاسی طورپرناتجربہ کارہیں ،انہیں غلط ہاتھوں میں کھیلتے ہوئے دیکھ کردکھ ہوتا ہے۔بلاول بھٹوزرداری کی سیاسی تربیت پرمامور اساتذہ درحقیقت ان کی راہ میں کانٹے بورہے ہیں۔پیپلزپارٹی ہائی جیک کرنے والے عناصر کا جمہوریت کے فلسفہ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔
تازہ ترین