لاہور(نمائندہ جنگ)سی ٹی ڈی نے پنجاب میں دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا اور اس سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق اس تنظیم نے پاکستان کی حساس تنصیبات اورانٹیلی جنس سیٹ اپ سمیت دیگر ہائی پروفائل ٹارگٹس طے کئے ہوئے تھے جسے سی ٹی ڈی نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے ذریعے ناکام بنا دیا ہے۔